عدالت نے شہباز شریف کی جانب سے عمران خان کے خلاف 10 ارب روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کی درخواست خارج کردی۔
عدالت کا کہنا ہے کہ 24 نومبر 2022 کے حکم کے تحت عمران خان حق دفاع پہلے ہی کھو چکے ہیں، حق دفاع کھو دینے کے حکم کو لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا۔
20 مئی کو ہتک عزت دعوے میں مزید کارروائی کے لیے وکلا کو عدالت میں طلب کر لیا گیا۔
واضح رہے کہ شہباز شریف نے عمران خان کے خلاف 10 ارب ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
عمران خان نے شہباز شریف پر پاناما کے معاملے پر رشوت کی آفر کا الزام لگایا تھا۔