لاڑکانہ میں فائرنگ کے واقعے میں 5 افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ میرو خان چوک روڈ پر پیش آیا جہاں ملزمان نے کار پر فائرنگ کرکے 5 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد کار پر فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
جاں بحق ہونے والوں میں 3 بھائی بھی شامل ہیں، جن میں سے ایک شخص شوکت قتل کیس میں ضمانت پر رہا بھائیوں کو جیل سے لینے آیا تھا۔