گوا میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے واویلہ کرنے پر بلاول بھٹو نے فوری، مؤثر اور کڑا جواب دے دیا۔
جے شنکر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں سرحد پار دہشت گردی کا نام لیا تو بلاول نے جواب دیا کہ سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کےلیے دہشت گردی کو بطور ہتھیار استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
اجلاس سے افتتاحی خطاب میں جے شنکر نے کہا کہ دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ایس سی او کا ایک اہم مینڈیٹ ہے۔
بلاول بھٹو نے جواب دیا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی یک طرفہ اور غیر قانونی ریاستی اقدامات ایس سی او مقاصد کے خلاف ہیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کی علاقائی اور عالمی کوششوں کا حصہ بننے کے لیے پُرعزم ہے۔