پاکستان بار کونسل کےخلاف سپریم کورٹ بار کی درخواست سننے والا سپریم کوٹ کا بینچ تبدیل کردیا گیا۔
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے 2 رکنی بنچ کی جگہ 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ 9 مئی کو سماعت کرے گا، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید تین رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔
اٹارنی جنرل اور پاکستان بار کونسل کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ بار نے سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری کی برطرفی کا پاکستان بار کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک نے 5 مئی کو درخواست کی سماعت کی تھی۔