• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بار کونسل کا سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری مقتدر اختر شبیر کو ہٹانے کا حکم

پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے سپریم کورٹ بار کے سیکرٹری مقتدر اختر شبیر کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔

پی بی سی کے اعلامیہ کے مطابق پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کے ایڈیشنل سیکرٹری کو بھی عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کے خلاف کارروائی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کی گئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری نے لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ کی خلاف ورزی کی، سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری پاکستان بار کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔

پاکستان بار کونسل کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ ایگزیکٹو کمیٹی کے فیصلے کے مطابق سیکرٹری اور ایڈیشنل سیکرٹری کو عہدے سے ہٹایا جاتا ہے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ بار کی سیکرٹری فنانس حفظہ بخاری کو سیکرٹری کا اضافی چارج دینے کا حکم دیا ہے، جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری کا عہدہ فی الحال خالی رہے گا۔

قومی خبریں سے مزید