تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان سے کینیڈا کی اپوزیشن پارٹی کے لیڈر پیٹرک براؤن نے ملاقات کی ہے۔
لاہور کے زمان پارک میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی سیاسی صورتِ حال اور معاشی پالیسیوں پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر عمران خان نے پاکستان میں انتخابات کے حوالے سے حکومتی رویے پر بھی بات کی۔
عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں جلد انتخابات ہی مسائل کا حل ہیں، ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں جہاں سب کے لیے یکساں قانون ہو۔
سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا کہ حکمراں انتخابات سے خوفزدہ ہیں اور انتخابات کا راستہ روکنے کے لیے آئین شکنی کا راستہ اختیار کر رہے ہیں۔