• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں شہباز اور نواز عدلیہ کیخلاف سازش تیار کر رہے ہیں: پرویز الہٰی

پرویز الہٰی—اسکرین گریب
پرویز الہٰی—اسکرین گریب

پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف عدلیہ کے خلاف سازش تیار کر رہے ہیں۔

ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ ہمارے 20 لوگوں کو انہوں نے پکڑا ہوا ہے، مجھ پر 17 مقدمے درج ہیں۔

سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ انہوں نے جاتے جاتے ایک بہت بڑی ڈکیتی کی ہے، ہمارے جتنے مہمان آئے تھے، سب کے موبائل لے گئے، 10 موٹر سائیکلیں لے گئے، 10 روز بعد ہم ضمانت کرا کے آئے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا، عمران خان نے آئین کو متحد رکھا ہوا ہے، ایک منصوبہ بندی کے تحت عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔

پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ تمام بارز اور وکلاء برادری ایک نیا انقلاب لے کر آئیں گے، بلاول نئے ہیں، وہ وہاں پر کیا نمائندگی کریں گے؟ مجھے 14 مئی کے اثرات وقوع پذیر ہوتے نظر آ رہے ہیں، وہ اثرات ایسے ہیں کہ ان کی آنکھیں باہر نکل آئیں گی۔

پی ٹی آئی کے صدر نے یہ بھی کہا کہ دو چار بندے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ہم آئین ہیں، پی ڈی ایم نے گند پھیلایا ہوا ہے، اعلیٰ عدلیہ نے ملک کو سنبھالا ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید