• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ نے عمران خان کے جھوٹے الزامات کا تذکرہ چھیڑ دیا

وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جھوٹے الزامات کا تذکرہ کردیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان نے سابق صدر آصف علی زرداری پر قتل کی سازش کا الزام لگایا مگر وہ کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان اس سے قبل 10 ارب کی پیشکش اور 35 پنکچر جیسے الزامات بھی لگا چکے، جن کا انجام قوم کے سامنے ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ الزامات لگانا صادق اور امین رہنما کے شایان شان نہیں ہے۔

سید خورشید نے کہا کہ جھوٹ اور الزام تراشی میں تسلسل کی وجہ صداقت اور امانت کا جھوٹا سرٹیفکیٹ ہے۔

قومی خبریں سے مزید