• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور میں فلار ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کردیا۔

فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق 20 کلو آٹے کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 2750 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق اس طرح آٹے کے 20 کلو تھیلے کی پرچون قیمت 2800 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

فلار ملز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت بڑھنے پر آٹا مہنگا کرنا پڑا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق رواں ماہ 20 کلو آٹے کا تھیلا 200 روپے تک مہنگا ہو چکا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید