• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ میں طالبہ کو ہراساں کرنے کا الزام، کالج پروفیسر معطل

سیالکوٹ میں گورنمنٹ مرے کالج کے اردو پروفیسر کو طالبات کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں معطل کر دیا گیا۔

طالبات کو ہراساں کرنے پر مقدمہ درج کر کے پروفیسر کو گرفتار کرلیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم پروفیسر ایک طالبہ کو واٹس ایپ مسیجز کے ذریعے ہراساں کر رہے تھے جو منظر عام پر آگئے۔

 پروفیسر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ بھی تھے، انہيں اسی الزام میں چند ماہ پہلے انکوائری کے بعد معطل بھی کیا گيا تھا۔ 

قومی خبریں سے مزید