وزیر بلدیات سید ناصر شاہ نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر خارجہ کو اس وقت حیران ہونا چاہیے تھا جب پی ٹی آئی والوں نے کور کمانڈر ہاؤس کو نذر آتش کیا۔
یہ کام تو انڈیا والے بھی نہیں کر پائے جو پی ٹی آئی کارکن اپنی قیادت کے کہنے پر کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے پشاور میں ریڈیو پاکستان جو کہ قومی آواز ہے اس پر بھی حملہ کیا۔
پی ٹی آئی نے پورے ملک میں سرکاری و نجی املاک پر حملہ کیا ہے یہ صرف ملک دشمن ہی کر سکتا ہے، دہشت گردانہ کارروائیوں اور نقصانات کا حساب دینا ہوگا۔
گرفتاریاں تو صدر آصف زرداری، فریال ٹالپر، نواز شریف، مریم نواز کی بھی ہوئی لیکن کسی پارٹی قیادت نے اپنے کارکنان کو ملک اور عوام کا مال دشمنوں کی طرح تباہ کرنے پر نہیں اکسایا۔
کراچی کی عوام جلاؤ گھیراؤ کو پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں، اب پی ٹی آئی کو بھی کوئی توجہ نہیں دی۔
پی ٹی آئی رہنما احتجاج کی کال دے کر اپنے کارکنوں کو باہر نکال کر خود بھاگ جاتے ہیں۔
سید ناصر شاہ نے پی ٹی آئی کی ملک اور عوام دشمن کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔