• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون اول ثمینہ علوی کا عمران خان کی بہنوں سے ٹیلیفونک رابطہ

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی اہلیہ اور خاتون اول ثمینہ علوی نے عمران خان کی بہنوں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔

ایک بیان میں ثمینہ علوی نے کہا کہ آج میں نے عمران خان کی بہن علیمہ خان اور عظمیٰ خان سے فون پر بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں عمران خان کی گرفتاری اور اُن کی صحت پر پریشان تھیں، دونوں بہنوں نے کہا کہ عمران خان کی رہائی تک لوگ پُرامن احتجاج کریں۔

خاتون اول نے مزید کہا کہ میں نے انہیں تسلی دی، اپنی اور صدر مملکت کی جانب سے فکر مندی اور دعاؤں کا پیغام دیا۔

ثمینہ علوی نے یہ بھی کہا کہ میں نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو یقین دلایا عمران خان کی صحت اور سلامتی یقینی بنانے سے متعلق صدر مملکت کوشاں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید