• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے تمام سرکاری اسکول اگلے 2 روز تک بند رکھنے کا فیصلہ

پنجاب کے تمام سرکاری اسکول اگلے 2 روز تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے کے 9 بورڈز کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے پرچے بھی ملتوی کردیے گئے۔

راول پنڈی میں تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے 11 اور 12 مئی کو بند رہیں گے، امتحانات بھی منسوخ کردیے گئے۔

برٹش کونسل نے آج کے بعد کل کے پرچے بھی ملتوی کردیے۔

صدر آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز فیڈریشن کاشف مرزا نے کل خیبر پختونخوا اور حساس علاقوں کے سوا ملک بھر میں پرائیویٹ اسکولز کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن سندھ کے صدر طارق شاہ نے بھی کل صوبے کے تمام نجی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی تعلیمی بورڈ نے 13 مئی تک تمام امتحانات ملتوی کردیے۔

قومی خبریں سے مزید