• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کی رہائی کے فیصلے کے بعد زمان پارک لاہور سمیت مختلف شہروں میں جشن


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنوں نے جشن منایا۔ 

ڈنڈا بردار کارکنوں کا اجتماع بڑھتے دیکھ کر پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر شیلنگ کی۔ جس کے بعد تحریک انصاف کے کارکنان کینال روڈ پر پیچھے ہٹ گئے۔

ملتان، فیصل آباد، جیکب آباد، بنوں، شبقدر، وزیرستان اور گلگت سمیت دیگر شہروں میں بھی جشن منایا گیا۔

اس دوران ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی پیش آئے جبکہ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔ 

ملتان میں پی ٹی آئی کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کیں، کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور نعرے بازی کی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد بھی بوسن روڈ پر جمع تھی۔

قومی خبریں سے مزید