• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنان نے پشاور کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن کو بھی آگ لگادی


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے احتجاج کے دوران پشاور میں قائم پاکستان کے تاریخی ریڈیو اسٹیشن پر دھاوا بول دیا۔ جہاں مشتعل مظاہرین نے نہ صرف آگ لگا کر ریڈیو اسٹیشن کی عمارت کو نقصان پہنچایا وہیں اسٹیشن میں موجود قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے۔

پشاور میں قائم ریڈیو پاکستان کی عمارت کو تحریک انصاف کے مشتعل مظاہرین نے توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے بعد آگ لگائی۔ جس سے موجود قیمتی ریکارڈ جل کر خاکستر ہوگیا۔

1935 میں قائم کیے گئے پشاور کے ریڈیو اسٹیشن سے 14 اگست 1947 کو قیام پاکستان کا اعلان پشتو اور اردو زبانوں میں کیا گیا تھا۔

1965 کی جنگ ہو یا افغان وار، اس ریڈیو اسٹیشن کا کردار بہت اہم رہا۔ ماضی میں ہونے والی دہشتگری کے واقعات میں بھی ریڈیو پاکستان کا کردار قابل ستائش رہا۔

اس متاثرہ عمارت کا قیام 28 اپریل 1985 میں عمل میں لایا گیا تھا جس کا افتتاح اس وقت کے صدر مملکت جنرل ضیاء الحق نے کیا تھا۔

بلڈنگ کی پہلی تین منزلوں میں ریڈیو پاکستان کے دفاتر جبکہ آخری منزل پر سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کا دفتر قائم ہے۔

قومی خبریں سے مزید