• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، ریڈیو پاکستان کی نشریات دوبارہ بحال

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پشاور میں ریڈیو پاکستان کی نشریات دوبارہ بحال کردی گئی، نشریات کی بحالی میں پاک فوج نے مدد فراہم کی۔

ریڈیو پاکستان کے سینئر پروڈیوسر اکرام اللّٰہ مروت کے مطابق ریڈیو پاکستان پشاور سے منقطع نشریات بحال کردی گئی۔

گزشتہ روز ریڈیو پاکستان کی عمارت پر شرپسند عناصر نے دھاوا بول دیا تھا اور عمارت کو آگ لگانے کے بعد نشریات معطل ہوگئی تھی۔

اکرام اللّٰہ مروت کے مطابق فوج نے ریڈیو پاکستان کی نشریات کی جلد بحالی میں مدد فراہم کی ہے۔

پاکستان آرمی نے بجلی کی فوری بحالی،صفائی کے انتظام کیلئے 100 سے زائد عملہ فراہم کیا، فوج نے ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہوں کی مرمت میں معاونت اور ٹرانسپورٹ مہیا کی۔

فوج نے فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی امداد بھی دی۔

دوسری جانب پشاور ریڈیو اسٹیشن پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ 20 نامزد اور سیکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید