لاہور میں فلار ملز مالکان کے پنجاب حکومت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، فلار ملز ایسوسی ایشن نے صوبے میں علامتی ہڑتال ختم کر دی۔
چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن پنجاب افتخار احمد مٹو نے کہا کہ صوبائی وزیر صنعت ایس ایم تنویر نے تمام مطالبات مان لیے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈویژن کے اندر گندم کی نقل و حمل کی اجازت دے دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں آٹے کے نقل و حمل اور راولپنڈی، لاہور اضلاع کو بہاولنگر سے گندم کی خریداری کی اجازت مل گئی ہے۔