چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے انتظامیہ کو روٹ کلیئر کرانے کے لیے 15 منٹ کا الٹی میٹم دے دیا۔
عمران خان نے کہا کہ اگر 15 منٹ میں روٹ کلیئر نہ ہوا تو اگلے لائحہ کا اعلان کروں گا۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی وجہ سے عمران خان کو اس صورتحال میں باہر نہیں جانے دے سکتے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے فائرنگ پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جب عمران کو ریلیف مل گیا تو فائرنگ کون کر رہا؟
سلمان صفدر نے مزید کہا کہ تشویش کی بات ہے مظاہرین کیسے فائرنگ کر سکتے ہیں؟