قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جناح ہاؤس اور دیگر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے اکثر شرپسندوں کی شناخت کر لی۔
شرپسندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کے تحت ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
پُرتشدد کارکنان مسلح آتشی اسلحے، ڈنڈے، پتھر و پیٹرول بم سے لیس تھے، دیگر علاقوں میں ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے افراد بھی قانون کی گرفت میں آ رہے ہیں۔
لاہور کینٹ میں فوج کے دفاتر پر حملہ کرنے والوں کو قانون کے مطابق سزائیں دلوانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیمیں سرگرم ہو گئی ہیں۔
لاہور میں جناح ہاؤس، شہداء کی تصاویر کی پامالی اور فوجی دفاتر کو بھی ملک دشمنوں کی طرح نشانہ بنایا گیا۔
چند شرپسند سیاسی قائدین کے اشاروں پر فوجی دفاتر پر حملہ کر کے وہاں پر موجود سامان جلایا گیا۔
شرپسندوں نے حملے میں دفاتر کی دَر و دیوار کو گرایا۔