• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فلم ساز کا عمران خان پر گانا چرانے کا الزام

بھارت کی متنازع فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کے ہدایت کار و پروڈیوسر وویک اگنی ہوتری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان پر اپنی فلم کا گانا چرانے کا الزام عائد کر دیا۔

مائیکروبلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فلم ساز وویک اگنی ہوتری نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی ویڈیو کے بیک گراونڈ میں چلنے والا گانا ’ہم دیکھیں گے‘ ، کا ورژن ان کی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ سے لیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ’ہم دیکھیں گے‘ پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی مشہور و لازوال اردو نظم ہے، جسے انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت گرنے اور جنرل ضیا الحق کے آمرانہ دور کے پیش نظر لکھی تھی، جلد ہی یہ بغاوت کا ترانہ بن کر دنیا بھر میں مقبول ہوگئی۔ اس نظم کو مختلف ادوار میں ، مختلف فنکاروں کی جانب سے فلمایا گیا ہے۔

حال ہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی حدود سے رینجرز کے ہاتھوں چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے دوران کئی پرتشدد مظاہرے دیکھنے میں آئے تھے جبکہ عمران خان کے حامیوں کی ریاستی مشینری کے ساتھ جھڑپیں بھی ہوئی۔

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سمیت چیئرمین پی ٹی آئی کے ذاتی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ان احتجاجی مظاہروں کی مختلف وڈیوزشیئر کی گئی تھیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ پاکستانی شاعر فیض احمد فیض کی تحریر کردہ اس نظم کے کئی ورژنز ہیں اور مذکورہ ورژن کے نشریاتی حقوق انہوں نے فیض ہاؤس سے حاصل کر رکھے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید