راولپنڈی پولیس نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ کے کیس میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم ادریس کی شناخت سوشل میڈیا ویڈیوز کے ذریعے کی گئی۔
جی ایچ کیو گیٹ توڑنے اور توڑ پھوڑ پر پولیس نے خصوصی انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن زنیرہ اظفر کر رہی ہیں۔
جی ایچ کیو حملے کے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر راجا بشارت سمیت 15 افراد نامزد ہیں۔