• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاول پور: پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب کے ضلع بہاول پورسے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

بہاول پور پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا ہے۔

بہاول پور پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار پی ٹی آئی کارکن کو 30 روز کے لیے سینٹرل جیل بھیج دیا گیا۔

دوسری جانب پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اداروں میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث گرفتار شر پسند عناصرکی تعداد 3 ہزار 190 ہو گئی۔

یہ عناصر عمران خان کی گرفتاری کے بعد املاک اور گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کے علاوہ ڈیڑھ سو سے زائد پولیس افسروں اور اہلکاروں کو زخمی کر نے میں ملوث ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شر پسند عناصر نے پنجاب بھر میں 162 پولیس افسروں اور اہلکاروں کو شدید زخمی کرنے کے علاوہ پنجاب پولیس کے زیرِ استعمال 94 گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی اور انہیں آگ بھی لگا ئی تھی۔

لاہور پولیس کی 27، فیصل آباد پولیس کی 21، راولپنڈی پولیس کی 19، میانوالی پولیس کی 9، سیالکوٹ پولیس کی 5، ملتان پولیس کی 4 اور گوجرانوالہ پولیس کی 3 گاڑیاں شر پسندعناصر کا نشانہ بنیں۔

پولیس اسٹیشنز اور دفاتر سمیت 22 سرکاری عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید