وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ کیا کبھی کسی جج نے ملزم کو ویلکم اور گڈ لک کہا؟ پارلیمنٹ سے مطالبہ کروں گا چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کیا جائے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کے عدالتی قتل پر کسی سرکاری تنصیبات پر حملہ نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت پر بھی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا گیا، جبکہ ابھی فوجی تنصیبات پر حملوں پر بھارت بہت زیادہ خوش ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حملوں میں ملوث ملزمان کو چھوٹ دی گئی تو بہت نقصان ہوگا۔
خورشید شاہ نے کہا کہ اسرائیلی سپورٹرز بھی پاکستان کے موجودہ حالات پر خوش ہیں، حکیم سعید، ڈاکٹر اسرار نے بھی لکھا کہ عمران خان کو پاکستان کے خلاف تیار کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں 13 اکتوبر کو الیکشن کا اعلان کیا جائے۔