• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی جماعتوں نے پاکستان کا پوری دنیا میں تماشا بنادیا، سراج الحق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ موجودہ اور ماضی کی حکمران سیاسی جماعتیں معیشت بہتر نہیں کرسکیں، پی ڈی ایم، پی پی اور پی ٹی آئی نے پاکستان کا پوری دنیا میں تماشا بنادیا۔

لاہور سے جاری اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ملک میں کوئی ایک شعبہ نہیں جس میں حکمران جماعتیں بہتری لائیں ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں قانون کی حکمرانی کا تصور ختم ہوچکا، عدل و انصاف کی حکمرانی کے لیے عوام ووٹ کی طاقت استعمال کریں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ جلاﺅ گھیراﺅ، اداروں کو یرغمال بنانے کی سیاست عوام کے لیے خطرناک ہے، جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا قانون ملک کے لیے تباہ کن ہے۔

قومی خبریں سے مزید