• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے، علی زیدی

فوٹو: اسکرین شاٹ / سوشل میڈیا
فوٹو: اسکرین شاٹ / سوشل میڈیا

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ تحریک انصاف اس دن چھوڑوں گا جس دن عمران خان چھوڑیں گے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف میری جماعت ہے۔ مجھ پر کوئی دباؤ ڈال کر پارٹی نہیں چھڑوا سکتا۔

علی زیدی نے کہا کہ مجھے افسوس ہے کہ پارٹی کے اندر سے ایسی آوازیں آتی ہیں۔ یہ میری جماعت ہے میں نے بنائی ہے۔ 

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میری سیاسی پیدائش تحریک انصاف میں ہوئی۔ میں  عمران خان کے علاوہ کسی کو سیاستدان نہیں مانتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے اسپتال جانے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے درخواست دی تھی کمر میں چار، پانچ دن سے تکلیف ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا کہ میرا ایکسرے بھی ہونا ہے۔

انہوں نے پرتشدد واقعات کا ذکر کیا اور کہا کہ 9 مئی کو جو ہوا وہ دہشتگردی تھی۔ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں۔ کبھی تشدد کی حمایت نہیں کرسکتا۔

علی زیدی کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر لاہور کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔ ریڈیو پاکستان کو جلایا گیا۔ شہدا کے یادگار کو جلانے سے سب سے زیادہ تکلیف ہوئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ فوج ہم سے ہے اور ہم فوج سے۔ اختلاف رائے تو ماں باپ، بھائی بہن اور میاں بیوی میں بھی ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پُرامن احتجاج آئینی حق ہے کوئی نہیں روک سکتا۔

قومی خبریں سے مزید