• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پریانکا چوپڑا اداکاری کیوں چھوڑنا چاہتی تھیں؟

پریانکا چوپڑا، فائل فوٹو
پریانکا چوپڑا، فائل فوٹو 

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے انکشاف کیا کہ اُنہوں نے کئی بار اداکاری چھوڑنے کا ارادہ کیا۔

پریانکا چوپڑا نے نامور جریدے ’گرازیا‘ کے سر ورق کا نیا چہرہ بننے پر اپنے فلمی کیرئیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ہمیشہ یہ خوف رہتا تھا کہ میرے کام کی عدم مطابقت کی وجہ سے مجھے کبھی بھی رجیکٹ کیا جاسکتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ میں نے کئی بار اداکاری کو چھوڑنا چاہا کیونکہ میں رجیکشن سے تنگ آگئی تھی اور مجھے سیٹ پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ میری سرپرستی کی جارہی ہو اور وہ بھی بالی ووڈ جیسی ایک بڑی انڈسٹری میں بالکل اس طرح جیسے لوگوں کو یہ یقین ہی نہیں کہ میں اپنا کام کر سکتی ہوں۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے بھارت میں اپنا فلمی کیریئر چھوڑ کر بہت بڑا خطرہ مول لیا تھا اور یہ میرے لیے اتنی پریشانی کا باعث تھا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میں نے بہت کچھ کھو دیا ہو۔

پریانکا چوپڑا نے بتایا کہ میرے والدین اور سسرال والے دونوں ہی میری بیٹی مالتی کی دیکھ بھال میں مدد کرتے ہیں جوکہ میرے لیے ہندوستانی تہذیب ہے اوراب نک کے والدین نے بھی اسے اپنا لیا ہے بالکل ویسے ہی جیسے میرے کزن اور میں ایک دوسرے کے گھر آتے جاتے تھے جب ہمارے والدین اپنے کاموں میں مصروف رہتے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید