رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر محمد امجد نے پارٹی کے تینوں عہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ تحریک انصاف میں تین مختلف عہدوں پر فائز تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے کام سے ملک کی عوام پریشان ہوں تو درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ انصاف اور اصول پسندی خود تحریک انصاف میں نہیں ہے، چند افراد عمران خان کو گھیرے میں لیے ہوئے ہیں۔
ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ہنگامے اور دہشتگردی کے واقعات ہوئے، ہم نے شہداء کی تصاویر اور یادگاروں پر حملے کیے۔