قومی احتساب بیورو (نیب) نے 190 ملین پاؤنڈ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 23 مئی کو دوبارہ طلب کیا ہے۔
نیب کی دو رکنی ٹیم نے عمران خان کی لیگل ٹیم کو نوٹس موصول کروا دیا۔
نیب راولپنڈی کی ٹیم نوٹس موصول کروانے کے بعد واپس روانہ ہوگئی۔
اس سے قبل نیب کی ٹیم آج نوٹس وصول کروائے بغیر عمران خان کے گھر سے لوٹ گئی۔
نوٹس وصول کرنے کیلئے عمران خان کے وکیل دستیاب نہیں تھے لہٰذا نیب ٹیم کو واپس جانا پڑا تھا۔