• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ جناح ہاؤس میں ایک ایک چیز کو آگ لگائی گئی، یہ لیڈر کو گرفتار کرنے کا غصہ نہیں تھا بلکہ بیرونی ایجنڈا تھا۔

جناح ہاؤس لاہور کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ وہی غصہ ہے جو پڑوسی ملک بھارت کی آنکھوں میں نظر آتا ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ جو کام انڈیا پچھتر سالوں سے نہیں کرسکا، پاکستان میں رہنے والوں سے کروایا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نو مئی کے واقعے میں ملوث افراد کو عبرت ناک سزا دی جائے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید