• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی خاتون اول کو دورانِ خطاب شرمندگی کا سامنا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے صدر جوبائیڈن کی اہلیہ جِل بائیڈن کو ایک تقریب کے دوران شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں خاتون اول تعلیم سے متعلق ایک پروگرام میں خطاب کر رہی تھیں اور اپنی بات کے دوران انہوں نے سوچا کہ اس پر تالیاں بجائی جائیں گی تاہم ایسا نہ ہوا۔

اس کے بعد جِل بائیڈن نے سامعین پر تالیاں بجانے کے لیے زور دیا لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اس مرتبہ بھی انہیں تھوڑی پریشانی کا ہی سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ امریکی خاتون اول ناردرن ورجینیا کمیونٹی کالج میں پڑھاتی بھی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید