• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نعیم اختر اور عشاء عمران نیشنل گیمز 2023 کے تیز ترین ایتھلیٹس بن گئے

آرمی کے نعیم اختر اور واپڈا کی عشاء عمران نیشنل گیمز کے تیز ترین ایٹھلیٹس بن گئے۔

نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس ایونٹ کے پہلے روز آرمی کی برتری قائم رہی، میڈل بورڈ پر آرمی 7 گولڈ، 6 سلور اور 2 کانسی کے تمغوں کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

واپڈا 5 گولڈ، 5 سلور اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ایک گولڈ، 2 سلور اور 4 کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے جبکہ سندھ، ایئر فورس اور نیوی نے ایک، ایک کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

نیشنل گیمز کے ایتھلیٹکس میں پہلے دن کے ایونٹس مکمل ہوگئے، ویمن 100 میٹر ریس میں واپڈا کی عشاء عمران نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

عشاء عمران نے فاصلہ 11 اعشاریہ 15 سیکنڈز میں طے کرکے گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے نیشنل گیمز 2023 کی تیز ترین ایتھلیٹ کا اعزاز حاصل کیا۔

آرمی کی تحمین خان نے 11 اعشاریہ33 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے چاندی کا تمغہ جیتا۔

واپڈا کی عروج خان نے 11 اعشاریہ 78 سیکنڈز میں فاصلہ طے کرکے کانسی کا تمغہ جیتا۔

مینز کے 100 میٹر ریس میں آرمی کے نعیم اختر نے گولڈ میڈل حاصل کیا، نعیم اختر نے نیشنل گیمز 2023 کے تیز ترین ایتھلیٹس کا اعزاز اپنے نام کیا۔

واپڈا کے گوہر شہباز نے چاندی اور ایچ ای سی کے علی احمد نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

شاٹ پٹ مینز میں آرمی کے جمشید نے گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے 16 اعشاریہ 49 میٹر دور گولہ پھینک کر پہلی پوزیشن لی۔

واپڈا کے زوہیب نے چاندی اور واپڈا کے ہی بلال شاہد نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

400 میٹر مینز ہرڈل میں عبدالرزاق نے گولڈ میڈل جیتا، انہوں نے فاصلہ 51 اشاریہ 31 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن لی۔

آرمی کے شاہد رمضان نے چاندی اور واپڈا کے اسامہ بشیر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔

مینز لانگ جمپ میں آرمی کے افضل نے گولڈ میڈل جیتا، افضل نے 7 اشاریہ 47 میٹر لمبی جمپ لگا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔

آرمی کے کاشف نے چاندی اور ایچ ای سی کے فراز خان نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

مینز 5000 میٹر ریس میں واپڈا کے محمد اختر نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا

محمد اختر نے پانچ ہزار میٹر کا فاصلہ 15 منٹ 32 سیکنڈز 80 میں طے کرکے پہلی پوزیشن لی، واپڈا کے سہیل عامر نے چاندی، نیوی کے علی حسن نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

ویمنز ہائی جمپ میں واپڈا کی رباب انصاری نے گولڈ میڈل جیتا، واپڈا کی نورین فاطمہ نے چاندی اور ایچ ای سی کی امتل نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

800 میٹر ویمنز میں واپڈا کی رابعہ عاشق نے گولڈ میڈل جیتا، آرمی کی روبیلا نے چاندی اور ایچ ای سی کی سونینا مصور نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید