• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیشنل گیمز کے تیرہویں دن کے اختتام پر پاکستان آرمی کو میڈل ٹیبل پر واضح برتری حاصل ہے، وہ 95 گولڈ میڈلز اور 180 مجموعی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ بلوچستان گیمز میں اپنا پہلا گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب رہا۔

کوئٹہ میں جاری نیشنل گیمز میں میزبان صوبے نے اپنا گولڈ میڈل کراٹے میں حاصل کرلیا جبکہ آرمی کی ٹیم ابتداء سے ہی میڈل ٹیبل پر سبقت لیے ہوئے ہے جو تیرہویں دن کے خاتمے پر مزید مستحکم ہوگئی ہے۔

اُس نے اب تک مختلف کھیلوں میں 95 گولڈ، 57 سلور اور 28 برانز میڈل حاصل کیے ہیں، آرمی کے مجموعی تمغوں کی تعداد 180 ہے۔

واپڈا دوسرے نمبر پر ہے جس کے سونے کے تمغوں کی تعداد 48، چاندی کے 49 اور کانسی کے تمغوں کی تعداد 39 ہے۔

تیسرے نمبر پر نیوی ہے جس کے پاس 27 گولڈ، 27 سلور اور 34 کانسی کے تمغے ہیں جبکہ اس کے تمغوں کی مجموعی تعداد 88 ہے۔

اس کے علاوہ ایئر فورس نے چار، ایچ ای سی نے دو، کے پی، ریلویز اور پولیس نے ایک، ایک سونے کا تمغہ جیتا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید