• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہنواز دہانی کی زمبابوے میں بچوں کیساتھ گانا گانے کی ویڈیو وائرل


نوجوان فاسٹ بولر شاہنواز دہانی کی زمبابوے میں بچوں کیساتھ گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ 

دہانی دورہ زمبابوبے پر زمبابوے سلیکٹ کیخلاف لسٹ اے میچز کھیلنے کےلیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا حصہ تھے۔ 

سیریز کے اختتام پر دہانی زمبابوین بچوں کے ساتھ گھل مل گئے اور انکے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ 

اس دوران مقامی زبان میں شاہنواز دہانی نے بچوں کیساتھ آواز سے آواز ملا کر گانا بھی گایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر بھی کی۔ 

دہانی کے ساتھ ساتھ وہاں موجود بچے بھی اپنے درمیان پاکستانی کھلاڑی کی موجودگی سے محظوظ ہوتے رہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید