خیبر پختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے سابق رکن آغازخان گنڈا پور نے خاندان سمیت پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے سابق ایم پی اے نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا لیکن 9 مئی کے واقعات نے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا، آئندہ انتخابات آزاد حیثیت میں لڑوں گا۔
تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے آغازخان گنڈا پور نے پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خاندان سمیت پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا اعلان کیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان سے منتخب ہونے والے سابق ایم پی اے آغاز خان گنڈاپور نے کہا کہ والد اور چچا شہید ہوئے لیکن پارٹی نہیں چھوڑی مگر 9 مئی کے واقعات نے پارٹی چھوڑنے پر مجبور کیا۔
آغاز خان گنڈاپور کا کہنا تھا کہ وہ شہید سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور کے فرزند ہیں، جنہوں نے سیاست میں قوم خدمت کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا خاندان ملک و قوم کے خلاف پرتشدد کارروائیوں میں ملوث پارٹی کے ساتھ سیاست نہیں کرسکتا۔