• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایری گیشن ملازمین کا تنخواہوں و پنشن میں اضافے کیلئے مظاہرہ

پشاور (جنگ نیوز)خیبر پختونخوا ایری گیشن ایمپلائز فیڈریشن نے آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں اضافے اور اپ گریڈیشن کیلئے چیف انجینئر نارتھ آفس کبابیان ورسک روڈ پشاور میں مظاہرہ کیا جس میں نو مئی واقعات کی مذمت بھی کی گئی۔ مظاہرے کی قیادت صدر اجمل خان‘ سینئر نائب صدر لیاقت علی‘ جنرل سیکرٹری ربنواز خٹک‘ پریس سیکرٹری محمد اکرام‘ توصیف خان‘ حسین شاہ اور ظفر خان سمیت دیگر نے کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح بڑھتی جا رہی ہے لیکن ملازمین کی تنخواہیں اسی تناسب سے کم ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں پچاس فیصد اضافہ کرکے ایری گیشن کے سکیل سولہ تک ملازمین کی ٹو سٹیپ اپ گریڈیشن کی جائے ساتھ ہی مہنگائی کو کم کرنے کیلئے حکومت ٹھوس اقدامات کرے تاکہ سرکاری ملازمین مزید متاثر نہ ہو ں۔9اور 10مئی واقعات قابل مذمت ہیں اور کسی کو ملک کی سرکاری و نجی املاک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے کیونکہ اس عمل سے سرکاری خزانے اور عوام ہی کا نقصان ہو رہا ہے۔
پشاور سے مزید