• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئی

سٹی کورٹ، فائل فوٹو
سٹی کورٹ، فائل فوٹو

کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں فائرنگ سے زخمی خاتون دم توڑ گئی۔ 

پولیس حکام کے مطابق خاتون کو شوہر نے آج صبح احاطہ عدالت میں فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا تھا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ واقعے کے دو مقدمات مقتولہ کے شوہر کے خلاف درج کرلیے گئے۔

ایک مقدمہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے، دوسرا اہلیہ اور سسر پر قاتلانہ حملے کا ہے۔

پولیس حکام نے مزید کہا کہ خاتون کی لاش آبائی علاقے خیرپور روانہ کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید