نئی دہلی(شِنہوا) بھارت کی اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو)نے دوسری جنریشن کا نیویگیشن سیٹلائٹ این وی ایس -01 کامیابی کے ساتھ خلا میں بھیج دیا۔اسرو حکام کے مطابق تقریبا 2ہزار 232کلوگرام وزنی نیویگیشنل سیٹلائٹ ریاست آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا میں ستیش دھون خلائی مرکز سے ایک قابل توسیع راکٹ کے ذریعے پیر کو خلا میں بھیجا گیا۔اسروکے مطابق این وی ایس -01 ملک کا پہلا دوسری جنریشن کا مصنوعی سیارہ ہے جسے بھارتی کونسٹلیشن خدمات کے ساتھ نیویگیشن کے لیے خلا میں روانہ کیا گیا ہے۔