• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکیہ اور مصر کا 10 سال سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

انقرہ (جنگ نیوز) ترکیہ کے نو منتخب صدر طیب ایردوان نے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی سے ٹیلی فونک گفتگو میں دہائی سے معطل سفارتی تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیب ایردوان کے مسلسل دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ترکیہ کے صدر کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد دی جس پر ترک صدر نے اپنے ہم منصب کا شکر ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دہائی سے منقطع سفارتی تعلقات کی فوری بحالی اور سفیروں کی تعیناتی پر اتفاق کیا۔ یاد رہے کہ مصر اور ترکیہ کے درمیان سفارتی تعلقات2013میں منقطع ہوگئے تھے۔ تاہم گزشتہ چند ماہ سے دونوں ممالک کے درمیان بیک ڈور مذاکرات جاری تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید