• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: 9 مئی کو کینٹ پر حملے میں ملوث 5 پی ٹی آئی کارکن آرمی کے حوالے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان میں 9 مئی کو کینٹ پر حملے میں ملوث تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 کارکنوں کو پولیس نے آرمی کے حوالے کر دیا۔

ملتان پولیس کے مطابق ان پانچوں ملزمان میں سٹی نائب صدر پی ٹی آئی خرم لیاقت، خرم شہزاد، زاہد خان، اسحاق بھٹہ اور حامد علی شامل ہیں۔

ملتان پولیس کا مزید کہنا ہے کہ آرمی تنصیبات پر حملے میں ملوث مزید ملزمان کو بھی آرمی کے حوالے کیا جائے گا۔

ملتان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ 9 مئی کو کینٹ پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے ان 5 کارکنوں کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔

قومی خبریں سے مزید