• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا ثناء کا اقلیتوں کی تدفین گاہوں سے متعلق تحریری جواب

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اقلیتوں کےلیے مختص تدفین گاہوں سے متعلق تحریری جواب دے دیا۔

قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ ہندو، عیسائی، بدھ مت، بہائی اور قادیانیوں کےلیے شمشان گھاٹ اور قبرستانوں کی جگہ مختص ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان اقلیتوں کےلیے سیکٹر ایچ نائن میں تدفین کی جگہ مختص کی گئی ہے۔

راناثناء اللّٰہ نے جواب میں بتایا کہ عیسائی کمیونٹی کےلیے 9 ایکڑ، قادیانیوں کےلیے 3 اعشاریہ 424 ایکڑ جگہ قبرستان کےلیے مختص ہے۔

وزیر داخلہ نے تحریری جواب میں بتایا کہ ہندو کمیونٹی کےلیے صفر اعشاریہ 49 ایکڑ، بدھ مت کےلیے صفر اعشاریہ 5 ایکڑ شمشان گھاٹ کےلیے مختص ہے۔

انہوں نے جواب دیا کہ اسلام آباد میں اقلیتی بہائی کمیونٹی کےلیے 1 اعشاریہ 70 ایکڑ جگہ تدفین کےلیے مختص ہے۔

قومی خبریں سے مزید