• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا۔

نیوز کانفرنس میں اسحاق ڈار نے کہا کہ یکم جون سے اگلے 15 روز کےلیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں میں عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کوئی بڑا رد و بدل نہیں ہوا اور نہ ہی روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں بہتری آئی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ اس کے باوجود حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت میں 15 روز قبل 30 روپے کی کمی کا اعلان کیا تھا اب اس میں مزید 5 روپے فی لیٹر کی کمی کی جارہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ماہ مئی میں ڈیزل کی قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کی کمی کی گئی ہے، جو اگلے پندرہ دن کےلیے 253 فی لیٹر ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 15 روز قبل 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا، اس بار مزید 8 روپے کی کمی کی جارہی ہے، یوں ماہ مئی میں مجموعی کمی 20 روپے ہوگئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 8 روپے کمی کے بعد اگلے 15 روز کےلیے پیٹرول کی نئی قیمت 262 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 147 روپے 68 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید