اسپیکر گلگت بلتستان امجد زیدی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ ڈپٹی اسپیکر احمد ایڈوکیٹ کو اسپیکر کے عہدے کےلیے نامزد کردیا گیا ہے۔
صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر کے مطابق وزیراعلیٰ نے اسپیکر کا استعفیٰ گورنر گلگت بلتستان کو ارسال کر دیا ہے۔
وزیر سیاحت نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی نے توثیق کے بعد اسپیکر کا استعفیٰ وزیراعلیٰ کو بھجوایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد گزشتہ روز جمع کی گئی تھی۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ خالد خورشید نے اس متعلق بیان میں کہا کہ طے شدہ پارٹی معاہدے کے تحت امجد زیدی نے استعفیٰ دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکر احمد ایڈوکیٹ کو نئے اسپیکر کے عہدے کیلئے نامزد کیا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ انتہائی خوشی ہے کہ مشکل حالات میں بھی اہم انتخابی وعدے پر عمل ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ امجد زیدی کو وعدہ پورا کرنے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔