• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، آئی ایم ایف کی نئی شرائط سے مایوسی، 341 پوائنٹس کم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج، آئی ایم ایف کی نئی شرائط کا بیان سامنے آنے کے بعد سرمایہ کاروں میں مایوسی،کاروبار میں عدم دلچسپی اور سرمائے کے انخلاء کی وجہ سے مارکیٹ میں مندی کا رحجان ، کے ایس ای100انڈیکس میں 341 پوائنٹس کی کمی ، 67.46فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی ، سرمایہ کاری مالیت 46 ارب 38کروڑ 51 لاکھ روپے گھٹ گئی ، کاروباری حجم بھی 20.02 فیصد کم رہا،آئی ایم ایف کی نئی شرائط پر مبنی بیان اور حکومت پاکستان کا اس پر ردعمل سامنے آنے کے بعدپیدا ہونے والے تنازع سے ایک بار پھر سرمایہ کاروں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ،بدھ کو اگرچہ ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا لیکن صرف ایک گھنٹے بعد ہی مارکیٹ منفی زون میں چلی گئی اور ایک موقع پر 100انڈیکس 406 پوائنٹس تک گھٹ گیا تاہم اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 341.10 پوائنٹس کی کمی سے 41330.56 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔