• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی مدھو بالا بھی بیمار

کراچی چڑیا گھر میں موجود ہتھنی مدھو بالا کو بھی وہی انفیکشن ہوگیا جس کے باعث گزشتہ دنوں نورجہاں نامی ہتھنی جان گنوا چکی تھی۔

انفیکشن کا پتا چلنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے مدھوبالا کو 15روز کے وقفے سے ویکسین کی 2 ڈوز دی جا چکی ہیں۔

حکام کے مطابق فار پاز کی ٹیم بھی چند روز بعد کراچی پہنچ جائے گی، مدھو بالا کو سفاری پارک منتقل کئے جانے کا امکان ہے۔

دوسری جانب چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہتھنی مدھو بالا کے لیے سفاری پارک میں سینکچری کی تعمیر جاری ہے، اسے جون کے آخر میں سفاری پارک منتقل کردیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید