• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ فیس بُک
فوٹو بشکریہ فیس بُک

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں بلی چھٹی منزل سے گرنے کے بعد زندہ بچ گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بلی چھٹی منزل سے نیچے کھڑی گاڑی کے شیشے پر گری جس سے گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا۔

رپورٹس کے مطابق پالتو بلی کے مالک نے گاڑی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی اور بتایا کہ 27 مئی کو بلی گھر کی بالکنی پر موجود تھی اور پاؤں پھسل جانے کے باعث وہ نیچے گر گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق بلی کا وزن ساڑھے 8 کلو ہے جسے واقعے کے بعد ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کے پنجوں پر چوٹ آئی جبکہ ناک پر معمولی چوٹ آئی اور اس کی حالت نارمل ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید