لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ سرور روڈ کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں سے 20 پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو ڈسچارج کر دیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی۔
عدالت نے شناخت نہ ہونے پر ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔