جناح ہاؤس حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے گرفتار 4 خواتین کو شناخت پریڈ کے لیے جیل بھیج دیا۔
خواتین ملزمان میں فرحت فاروق، فرح خان، صدف ندیم اور سنیہ ساجد شامل ہیں۔
تفتیشی افسر نے خواتین کی شناخت پریڈ کی استدعا کی تھی۔
جج نے خواتین سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتی ہیں؟ جس پر خواتین کا کہنا تھا کہ اگر ہم سے غلطی ہوئی ہے تو ہمیں معاف کردیا جائے، ہم قوم کی مائیں اور بیٹیاں ہیں۔
خواتین کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ نہیں کیا، ہم بے گناہ ہیں، امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔
فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ آپ کو شناخت پریڈ کے عمل سے گزرنا پڑے گا۔ شناخت پریڈ قانونی تقاضا ہے۔