• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi Billboards Dismantle From Various Part Of The City
عدالتی حکم پر کراچی سے بل بورڈ اتارنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، رات گئے کراچی کے مختلف علاقوں سے ضلعی اداروں نے درجنوں بل بورڈ اتاردیئے۔گورنر سندھ نے رات گئے بل بورڈز ہٹانے کی کارروائی کا جائزہ لیا۔

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کی ہدایت پر شہری انتظامیہ نے کراچی میں شاہراہ قائدین، کارساز اور صدر لکی اسٹار پر غیر قانونی سائن بورڈز اور بل بورڈ کے خلاف کارروائی کی۔ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بل بورڈز اتارے جانے کی کارراوئیوں کا خود جائزہ لیا۔

مون سون بارشوں کے پیش نظر اور عدالتی حکم کی پابندی کرتے ہوئے شہری حکومت کی جانب سے غیر قانونی سائن بورڈز کے خلاف کاروائی کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا ۔
تازہ ترین