• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہٰی کی گرفتاری پر مونس الہٰی کا ردعمل آگیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے بیٹے مونس الہٰی نے اپنے والد کی گرفتاری پر رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں مونس الہٰی نے کہا کہ جنوری سے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا، تب اُن کے والد نے انہیں یہ کہا تھا کہ چاہے انہیں بھی گرفتار کر لیں ہم نے پارٹی کا ساتھ دینا ہے۔

مونس الہٰی نے کہا کہ تین دن پہلے اُن کے والد اور والدہ نے یہی چیز دہرائی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم انشاءاللّٰہ پی ٹی آئی میں ہیں اور رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو ان کے گھر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ پرویز الہٰی گاڑی میں جا رہے تھے پولیس نے گاڑی روک کر گرفتار کیا۔

ذرائع نے بتایا کہ چوہدری پرویز الہٰی کو اینٹی کرپشن پولیس نے گرفتار کیا۔

چوہدری پرویز الہٰی کے ترجمان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری کی تصدیق کردی۔

قومی خبریں سے مزید