• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفالٹ نہیں کریں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے، عائشہ غوث پاشا

وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، انہوں نے ایک بار پھر واضح کر دیا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے پروگرام میں ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے مزید کہا کہ بحیثیت قوم اب اسی راستے پر چلنا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ 9واں اور 10واں جائزہ مکمل کرنا چاہتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کیا جا رہا ہے۔ ہمیں اب ان کے جواب کا انتظار ہے۔ 9ویں جائزے کے مکمل ہونے کے لیے پُر امید ہیں۔ 

ڈاکٹر عائشہ غوث نے کہا کہ وزیراعظم کی منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) سے بات چیت کے مثبت نتائج آ سکتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے بیان پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی۔ وہ ڈیفالٹ کی بات کر سکتے میں ایسا نہیں کہہ سکتی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے کے بعد حالات بہتر ہوں گے۔

ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید